Home / News / اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات کے دفترمیں ضلع بھر کی شوگر ملز مینجمنٹ کی میٹنگ 

اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات کے دفترمیں ضلع بھر کی شوگر ملز مینجمنٹ کی میٹنگ 

رحیم یارخان:۔ ماحولیاتی آلودگی پر قابوپانے کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات عامر ارشاد رحمانی کے دفترمیں ضلع بھر کی شوگر ملز مینجمنٹ کی میٹنگ کاانعقاد۔ تمام ملز مینجمنٹ نے ماحولیاتی آلودگی کوکنٹرول کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ شوگر انڈسٹری اپنے طور پر ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے گورنمنٹ اورمحکمہ تحفظ ماحولیات کی ہدایات پر عمل پیرا ہے۔اور مزید اس میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے

 

۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر ارشاد رحمانی نے کہاکہ ضلع میں قائم تمام شوگر انڈسٹری گورنمنٹ اورمحکمہ تحفظ ماحولیات کی ہدایات پر عمل کرنے کی پابند ہے ۔ انسانی زندگیوں کے وسیع تر مفاد اور ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے شوگر انڈسٹری ملز سے اٹھنے والے دھویں پر خصوصی توجہ دے اور کس صورت بھی دھواں نزدیک قریب کی آبادیوں کو متاثر نہ کرے اس کے لیے جدید طریقے متعارف ہوچکے ہیں اسکو اپنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ شوگر انڈسٹری کے گندے پانی کو پھیلنے سے روکا جائے تاکہ کوئی وبائی امراض نہ پھوٹیں اور انسانی زندگی متاثر نہ ہو اس کے لیے جدید ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں اور پانی کو صاف کیا جائے ۔حکومت لوگوں کی زندگیوں کو کسی طور بھی خطرے میں ڈالنے کی متحمل نہیں ہوسکتی ، انہوں نے کہاکہ جو شوگر انڈسٹری گورنمنٹ اور محکمہ ماحولیات کی ہدایات پر عمل پیرا نہیں ہوگی اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی ، تمام شوگر انڈسٹری مینجمنٹ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ گورنمنٹ اور محکمہ ماحولیات کی شوگر انڈسٹری کی پالیسیوں پر عمل درآمد کریں گے۔

Check Also

بھارت پاکستان میں موجود اپنے سلیپرسیلزکومتحرک کرسکتا ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *