Home / News / جمالدین والی: شاہ پور روڈ پر ایک رات میں چوری کی تین وارداتیں

جمالدین والی: شاہ پور روڈ پر ایک رات میں چوری کی تین وارداتیں

جمالدین والی (قاسم چانڈیو سے) تفصیل کے مطابق جمال دین والی میں شاہ پور روڈ پر ایک رات میں چوری کی تین وارداتیں ھوٸی۔جس میں چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لے کر فرار ھو گٸے ارشد الیکٹرنکس کی چھت میں نقب لگا کر65 ہزار روپے نقدی اور 35 ہزار مالیت کے مموری کارڈ لے اڑے۔جمیل بلوچ کی سپیر پارٹس شاپ کی چھت میں نقب لگا کر نقدی ایک لاکھ اور سامان اٹھا لیا جبکہ تیسرا نقب پاکستان موباٸل شاپ میں لگایا یہاں چھت کی اونچاٸی زیادہ ھونے پر چوروں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔جبکہ قبل ازیں حمام کی چھت میں نقب لگا کر بٹریاں۔چارجر اور یو پی ایس اٹھا کر لے گٸے ۔حمام والی جگہ کو مالک نے سٹور بنایا ھوا تھا۔چوری کی بڑھتی ھوٸی وارداتوں اور بالخصوص ایک ہی رات میں چوری کی تین وارداتوں پر دکاندار اور کاروباری حلقے میں شدیدتشویش کی لہر دوڑ گٸی جبکہ پولیس چوکی جمال دین والی نے ابتداٸی کارواٸی شروع کر دی ھے.

Check Also

بھارت پاکستان میں موجود اپنے سلیپرسیلزکومتحرک کرسکتا ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *