Home / News / رحیم یار خان: ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا دارالامان کا دورہ

رحیم یار خان: ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا دارالامان کا دورہ


رحیم یار خان(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ خواتین کو متحرک، با اختیار اور فعال بنائے بغیر معاشرتی ترقی کا تصور نہیں کیا جا سکتا، دار الامان میں مقیم خواتین اور بچوں کی فلاح وبہبود اور قانونی معاونت کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ اپنا بھر پور کردار جاری رکھے گی اور اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سربراہی میں کریمنل اینڈ جسٹس کمیٹی موجود ہے جو دارلامان، جیل، شیلٹر ہوم او رچائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم خواتین، بچوں کو قانونی معاونت اور سماجی و معاشی تحفظ کی فراہمی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیتی ہے تاکہ ایسے افراد کو مکمل تحفظ اور قانونی معاونت فراہم کرکے معاشرتی دھارے میں شامل کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارلامان انتظامیہ کی جانب سے مقیم خواتین اور بچوں کے لئے فن فیئر تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر نے انچارج دارلامان زوبیہ مدثر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے دارلامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو تفریح کرنے کے مواقع میسر آتے ہیں جس کے ان کی سماجی و معاشرتی زندگیوں پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے دارلامان میں مقیم چھ سالہ بچی کی اپنے بھائی جو کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم تھا سے ملاقات کرنے اور اسے بھی دارلامان میں رکھنے کی فرمائش کو فوری منظور کرتے ہوئے چار سالہ بچے کو دارلامان میں اپنی بڑی بہن کے ساتھ رکھنے کے لئے تمام تر قانونی تقاضے فوری مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔اس موقع پر انچارج دارلامان زوبیہ مدثر نے بتا یا کہ دارلامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جاتے ہیں۔انہوں نے دارلامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو فراہم سہولیات بارے بھی بریفنگ دی۔

  

Check Also

بھارت پاکستان میں موجود اپنے سلیپرسیلزکومتحرک کرسکتا ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *