Home / News / ریونیو افسران اپنی کورٹ میں مقدمات کو مفاد عامہ میں جلد از جلد نمٹائیں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل

ریونیو افسران اپنی کورٹ میں مقدمات کو مفاد عامہ میں جلد از جلد نمٹائیں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل

رحیم یار خان:۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ محکمہ ریونیو کی کارکردگی کو بہتر بنانے ، اراضی ریکارڈ سنٹرز میں آن لائن موضعات میں کھیوٹ اور انتقالات کے ایشوز کو حل کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ز لائحہ عمل تشکیل دیں اور مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے اس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ریونیو افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے زرعی انکم ٹیکس، واٹر ریٹ، تاوان، اسٹمپ ڈیوٹی سمیت ٹیکسز کی وصولی کے عمل کوتیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو کہا کہ وہ اپنے ریونیو افسران کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں اور ناقص کارکردگی کے حامل ریونیو افسران کو شوکاز نوٹس دیں۔انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران اپنی کورٹ میں مقدمات کو مفاد عامہ میں جلد از جلد نمٹائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)کیپٹن(ر)محمد سعید لغاری نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں کھیوٹ ، انتقالات، ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور مینول موضعات کو آن لائن کرنے کے حوالہ سے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، اے ڈی ایل آر اور ایس سی آئیز کو دیئے گئے اہداف پر پیشرفت بارے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیلوں کے ریکوری اہداف اور افسران کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ریونیو اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، آصف اقبال سمیت دیگر موجود تھے۔

Check Also

بھارت پاکستان میں موجود اپنے سلیپرسیلزکومتحرک کرسکتا ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *