Home / News / شیخ زید کے شعبہ حادثات پرحملہ کرنیوالے150سے زائد افراد کیخلاف کارروائی کی یقین دلانی پر او پی ڈ ی میں کام شروع

شیخ زید کے شعبہ حادثات پرحملہ کرنیوالے150سے زائد افراد کیخلاف کارروائی کی یقین دلانی پر او پی ڈ ی میں کام شروع

رحیم یارخان:۔شیخ زید کے شعبہ حادثات پر150سے زائد افراد کے حملہ کرنے میں ملوث درج مقدمہ کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے باعث ینگ ڈاکٹرز کی دوسرے روز بھی آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ کو تالے لگا کر ہڑتال ڈی ایس پی سٹی سرکل کی یقین دہانی پر کئی گھنٹوں بعد ڈاکٹرز میں او پی ڈی میں کام شروع کردیا تفصیل کے مطابق چند روز قبل 150سے زائد افراد نے شیخ زید ہسپتال کے شعبہ حادثات پر دھاوا بول کر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز ، سٹاف کو یرغمال بنالیا تھا جس پر 150سے زائد افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا درج مقدمہ کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے دوسرے روز بھی آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ کو تالے لگا کر ہڑتال کی بعد ازاں ڈی ایس پی سٹی سرکل عباس اختر نے موقع پر پہنچ کر ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ درج مقدمہ کے ملزمان کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا جس پر ینگ ڈاکٹرز نے کئی گھنٹوں بعد آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ کو لگائے گئے تالے کھول کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی تاہم ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث علاج کی غرض سے آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ میں آئے ہوئے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Check Also

بھارت پاکستان میں موجود اپنے سلیپرسیلزکومتحرک کرسکتا ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *