Home / News / شیخ زید ہسپتال میں بلڈ بینک مزید بہتر بنانے کیلئے اجلاس 

شیخ زید ہسپتال میں بلڈ بینک مزید بہتر بنانے کیلئے اجلاس 


رحیم یار خان:۔ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر غلام ربانی کی زیر صدارت ہسپتال میں داخل مریضوں کے لئے بلڈ کی فراہمی بذریعہ بلڈ بینک مزید بہتر بنانے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں انچارج بلڈ بینک ڈاکٹر بلال احمد، ڈسٹرکٹ بلڈ سنٹر کے انچارج ڈاکٹر اشتیاق احمد، ڈی ایم ایس ڈاکٹر الیاس احمد سمیت تمام شعبوں کے ہیڈ آف ڈیپارٹ نے شرکت کی۔ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال میں داخل مریضوں کو بروقت اور تمام تر حفاظتی اقدامات کا مد نظر رکھتے ہوئے بلڈ کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بلڈ بینک انتظامیہ سمیت تمام شعبے اپنا اہم کردار ادا کریں اور بلڈ کی منتقلی و فراہمی کے سلسلہ کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی تجاویز سے بھی آگاہ کریں تاکہ ضرورت مند مریضوں کو صحت مند خون کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔ اس موقع پر بلڈ کی منتقلی، حفاظت اور بلڈ سیمپلز سے متعلق مختلف تجاویز پر عملدرآمد کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی۔

Check Also

بھارت پاکستان میں موجود اپنے سلیپرسیلزکومتحرک کرسکتا ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *