Home / News / لیاقت پور: ریسکیو 1122کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول الہٰ آباد میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

لیاقت پور: ریسکیو 1122کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول الہٰ آباد میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

*پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122لیاقت پور*
*لیاقت پور: ریسکیو 1122کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول الہٰ آباد میں ایک روزہ ابتدائی طبی امداد اور فائر سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد۔ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عمران ساجد* 
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر کی ہدایات کے مطابق اورریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عمران ساجد کی زیرِ نگرانی ریسکیو1122لیاقت پور کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول الہٰ آباد میں ٹیچرز اور طلباء کے لئے ایک روزہ بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریسکیو 1122لیاقت پور کی کمیونٹی ٹیم نے تمام شرکاء کو ایک روزہ ٹریننگ فراہم کی۔ میڈیکل انسٹرکٹر محمد عمران اسلم نے ابتدائی طبی امداد،مرہم پٹی،CPR،FBAOکے متعلق آگاہی دی اور فائر انسٹرکٹر عمر فاروق نے فائراور اس کی اقسام اور آگ بجھانے کے طریقہ کار کے متعلق تفصیلی طور پر بتایا اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کروایا ۔اس ٹریننگ کا مقصد تمام شرکاء کو ایمرجنسی ہینڈلنگ کے متعلق آگاہی دینا تھا تاکہ دورانِ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کے پہنچنے تک جائے حادثہ پر موجود زخمیوں کی فوری مدد کر سکیں اور قیمتی انسانی جانوں کو بر وقت بچا کر محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

Check Also

بھارت پاکستان میں موجود اپنے سلیپرسیلزکومتحرک کرسکتا ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *