Home / News / محکمہ انٹی کرپشن کی کمرشلائزیشن و کنڈونیشن فیس وصولی کے آپریشن میں تیزی

محکمہ انٹی کرپشن کی کمرشلائزیشن و کنڈونیشن فیس وصولی کے آپریشن میں تیزی

رحیم یارخان:۔محکمہ انٹی کرپشن کی کمرشلائزیشن و کنڈونیشن فیس وصولی کے آپریشن میں تیزی آگئی نادہندہ میرج لان سے 3لاکھ60ہزارروپے کی رقم وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کروادی نا دہندگان کو ایک ہفتہ کی مہلت دینے کا اعلان تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن کی ہدایت پر محکمہ انٹی کرپشن نے ضلع رحیم یارخان میں کمرشلائزیشن و کنڈونیشن نہ دہندگان کے خلاف آپریشن کو تیز کردیا گزشتہ روز نادہندہ بھٹی میرج لان نے 3لاکھ60ہزارروپے کی کمرشلائزیشن فیس سرکاری خزانہ میں جمع کروادی جبکہ اس سے قبل بھی جاری مہم کے دوران80لاکھ سے زائد کی رقم بھی سرکاری خزانہ میں جمع کروائی گئی ہے گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن ایوب بخاری کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی ، ٹاؤن کمیٹی، تحصیل صادق آباد، خان پور، لیاقت پور اور ضلع کونسل رحیم یارخان نے کمرشلائزیشن فیس کے نادہندگان کی فہرستیں محکمہ انٹی کرپشن کے حوالے کردیں جس پر محکمہ انٹی کرپشن نے نادہندگان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ضلع بھر کے کمرشلائزیشن و کنڈونیشن فیس نادہندگان دی گئی مدت کے اندر سابقہ بقایا جات ہر قیمت پر سرکاری خزانہ میں جمع کروادیں دی گئی مدت سے فائدہ حاصل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے جانے کے ساتھ ساتھ گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔ 

Check Also

بھارت پاکستان میں موجود اپنے سلیپرسیلزکومتحرک کرسکتا ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *