Home / News / کھلی کچہریوں کا دائرہ تحصیل کی سطع تک وسیع کیا جائے گا ‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت

کھلی کچہریوں کا دائرہ تحصیل کی سطع تک وسیع کیا جائے گا ‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت

رحیم یارخان:۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کا دائرہ تحصیل کی سطع تک وسیع کیا جائے گا ۔ وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب کی زیر ہدایت کھلی کچہریاں اوپن ڈور پالیسی کی آئنہ دار ہیں ۔ ڈی پی او آفس میں مرد و خواتین کے لئے الگ الگ شکایات سیل کے تحت بلاناغہ شکایات کا ازالہ بھی کیا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس امجد جاوید سلیمی کے حکم پر اپنے آفس میں کھلی کچہری کے دوران ضلع بھر سے آئے ہوئے سائلین کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب کے احکامات کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ان کی زیر ہدایت سائلین کے پولیس سے متعلق مسائل سن کر ان کے حل کے لئے فوری طور پر احکامات جاری کئے جاتے ہیں اور اس سلسلہ میں آنے والی درخواستوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ اس احسن اقدام سے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہون اور یہ کھلی کچہریاں جو کہ گورنمنٹ اور محکمہ پولیس کی اوپن ڈور پالیسی کی آئنہ دار ہیں سے عوام الناس کو مکمل ریلیف اور انصاف کی فراہمی یقینی ہو سکے ۔ گفتگو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ آئندہ تحصیل کی سطع پر کھلی کچہریوں کے سلسلہ کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ عوام کو گھروں کے نزدیک کھلی کچہریوں کا استفادہ حاصل ہو ۔ اس موقع پر انہوں نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے تھانہ صدر رحیم یار خان کے طارق محمود ، افتخار علی اور محمد رمضان ، ظاہر پیر کے محمد خالد ، سی ڈویژن کے مقصود احمد اور محمد سلیم ، رکن پور کے سراج احمد ، صدر خان پور کے محمد حسین ، رفیق احمد اور محمد افضل ، آباد پور کے لعل بخش ، اختر حسین اور شمشاد بیگم اور تھانہ اے ڈویژن کے محمد اکبر کی درخواستوں پر ڈی ایس پی سٹی ، ڈی ایس پی خان پور ، ڈی ایس پی صدر ، ڈی ایس پی لیگل ، ایس ایچ اوز صدر رحیم یارخان ، اے ڈویژن ، آباد پور ، صدر خان پور ، ظاہر پیر کو فراہمی انصاف و کارروائی کے لئے احکامات جاری کر دئیے ۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ ڈی ایس پی لیگل محمد رزاق رانا ، ڈی ایس پی سٹی عباس اختر ، ڈی ایس پی ٹریفک فیاض احمد پنسوتہ ، ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن انسپکٹر اظہر اقبال انچارج شکایات سیل چوہدری لیاقت علی و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔

Check Also

بھارت پاکستان میں موجود اپنے سلیپرسیلزکومتحرک کرسکتا ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *