Home / News / انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب تمغہ امتیاز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے وائس چانسلر مقرر

انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب تمغہ امتیاز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے وائس چانسلر مقرر

بہاول پور (پ ر)حکومت پنجاب نے انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب تمغہ امتیاز کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔اس سلسلے میں ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آج ایک نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب اس وقت خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے وائس چانسلر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب ایک نامورماہرتعلیم اور مثالی منتظم کے طور پر پہچانے جاتے ہیں اور تدریس ،تحقیق اور صنعتی اداروں میں کام کا 25 سا لہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی۔ایچ۔ڈی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے کی جبکہ بی۔ایس اور ایم۔ایس کی تعلیم فلوریڈاسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ سے حاصل کی۔ انہوں نے صفہ یونیورسٹی ڈیفینس ہائو سنگ اتھارٹی کراچی میں بطور پروفیسر اور ڈین خدمات انجام دیں۔ اسکے علاوہ انہوں نے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کے بہت سے اداروں میں بھی اعلیٰ سطح پر خدمات سرانجام دیں۔ ڈاکٹر اطہر محبوب ابن خلدون سسٹمز کے بانی ہیں اور 100 سے زیادہ صنعتی،مالیاتی اور دفاع سے منسلک اداروںمیں پروجیکٹس کر چکے ہیں۔ ایک ہمہ جہت اور نابغہ روز گار شخصیت ہونے کے ناطے وطن عزیز میں وہ ایک نامور انجینئر، منتظم، ماہر تعلیم اور صنعتی ماہرکے طور پر منفرد مقام رکھتے ہیں۔ حکومت پاکستان نے سا ئنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیم کے میدان میں انکی غیر معمولی خدما ت کے اعتراف میں 2012 میںانہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اساتذہ طلباء اور شہر کے تعلیمی وسماجی حلقوں نے ان کی بطوررئیس جامعہ تقرری کو یونیورسٹی اور علاقے کی تعلیمی ترقی کے لیے انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے۔

Check Also

رحیم یار خان یونیورسٹی میں کلین اینڈ گرین منصوبے کے تحت ٹری پلانٹیشن کا آغاز

رحیم یارخان(نامہ نگار)خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان میں پاکستان کلین اینڈ گرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *