Home / News / رحیم یار خان: شیخ زید ہسپتال فیز ٹو خطہ کی عوام کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے، ہاشم جواں بخت

رحیم یار خان: شیخ زید ہسپتال فیز ٹو خطہ کی عوام کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے، ہاشم جواں بخت

رحیم یارخان( نامہ نگار ) صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت رحیم یارخان پہنچ گئے، شیخ زیدائیرپورٹ کے وی آئی پی لائونچ میں پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرظفرحسین تنویرسے ملاقات، شیخ زیدہسپتال فیزٹوکی لانچنگ بارے اوردیگرامورپرتفصیلی گفتگوہوئی، صوبائی وزیرہاشم جواں بخت نے کہاکہ شیخ زیدہسپتال فیزٹوخطہ کی عوام کے لیے ایک بہت بڑاتحفہ ہوگاجس میں علاج معالجے کی جدیدسہولیات میسرہوں گی اوراس کے قیام سے شیخ زیدہسپتال میں مریضوں کارش کم ہوگا، سندھ بلوچستان سے آنے والے مریضوںکے لیے بھی آسانی ہوگی اوراس پربہت جلدکام شروع کردیاجائے گا، اس موقع پرنسپل پروفیسرڈاکٹرظفرحسین تنویرنے صوبائی وزیرکوشیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال کے دورہ کی دعوت دی جس کوانہوں نے قبول کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہفتہ کے روزشیخ میڈیکل کالج وہسپتال کاتفصیلی دورہ کریں گے جس پرپرنسپل نے صوبائی وزیرکاشکریہ اداکیا۔

Check Also

ذیابیطس کی شکار خواتین کے لیے صحت بخش غذائیں

دنیا میں ذیابیطس کا مرض عام ہوچکا ہے اور بالخصوص خواتین میں یہ کئی امراض …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *