Home / News / ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اورڈی پی او عمر سلامت کاچائینز کیمپ نواز آباد کا دورہ

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اورڈی پی او عمر سلامت کاچائینز کیمپ نواز آباد کا دورہ

رحیم یار خان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ چائینز کیمپ نواز آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سیکورٹی امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان بھی موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اداروں کے درمیان بہترین روابط کے باعث ضلع میں سی پیک منصوبے خوشگوار ماحول میں مکمل ہوئے جس پر تمام محکمے خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چائنیز کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور پراجیکٹ کی تکمیل ہونے تک سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ تمام اداروں نے بہترین حکمت عملی اور مستحکم روابط کے باعث یہ اہم قومی فریضہ سر انجام دیا اور سیکورٹی معاملا ت میں ایک لمحہ کی غفلت بھی نہیں برتی۔انہوں نے کہا کہ اسی سپرٹ کو آئندہ بھی برقرار رکھا جائے گا اور منصوبہ کی تکمیل تک تمام اداروں کے درمیان بہترین کوارڈینیشن قائم رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی معاملات میں قطعی طور پر نرمی نہیں لائی جائے گی اور سیکورٹی کوحکومتی ہدایات کے مطابق قائم رکھا جائے گا۔

Check Also

ذیابیطس کی شکار خواتین کے لیے صحت بخش غذائیں

دنیا میں ذیابیطس کا مرض عام ہوچکا ہے اور بالخصوص خواتین میں یہ کئی امراض …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *