Home / News / خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خا ن کی انتظامیہ اور طلباء و طالبات بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج

خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خا ن کی انتظامیہ اور طلباء و طالبات بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج

رحیم یار خا ن(نامہ نگار )خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خا ن میں مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف مزمت کرتے ہوئے یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طلباء وطالبات نے قومی یکجہتی پر پُر امن احتجاج کیا۔اس مو قع پر یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طلباء وطالبات کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و زیادتی پر ہم تمام پاکستانی مسلمان یکجا ہیں۔بھارت کی طرف سے کسی بھی شر انگیزی کی صورت میں کشمیریوں اور پاک فوج کے ساتھ مل کر بھر پور جواب دینے کو تیار ہیں۔حالیہ بھارتی اقدامات سے کشیدگی اور بد امنی میں اضافہ ہوگا جس سے دو ایٹمی ہتھیاررکھنے والے ملک خطرناک ٹکراؤ کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔واک میں یونیورسٹی کے سینئر ڈین آف فیکلٹی انجینئر ڈاکٹر منیر احمد،رجسٹرار محمد بلال ارشاد،ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیئر ڈاکٹر عبدلشکور،ڈائریکٹرمارکیٹنگ محمد شاہد افضل درانی،ڈائریکٹرQECپروفیسر اصغر ہاشمی،ڈاکٹر جاوید اقبال،ڈاکٹر محمد سیف،ڈاکٹر منور حسین،ڈاکٹر محمد ہاشم،ڈاکٹر فرخ جلیل،پروجیکٹ آفیسر محمدعرفان،پبلک ریلیشن آفیسر علی رضا گوپانگ،اور منیجرسٹوڈنٹ آفیئرمحمد سلمان سمیت دیگر انتظامیہ اور فیکلٹی بھی موجود تھی۔

Check Also

چونیاں زیادتی کیسز؛ جیو فینسنگ کا عمل مکمل، تحقیقات میں اہم پیشرفت کا امکان

چونیاں زیادتی کیسز میں تحقیقات کے لئے پولیس نے جیو فینسنگ کا عمل مکمل کرلیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *