Home / News / ہمارے اجداد نے لاکھوں قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا، ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

ہمارے اجداد نے لاکھوں قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا، ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

بہاولپور(نامہ نگار )انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پو ر نے کہا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے لاکھوں قربانیاں دے کر آزادی کا انمول تحفہ حاصل کیا۔ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم تن من دھن سے اس ملک کی آبیاری اور حفاظت کریں۔وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار بہاول پور آرٹس کونسل میں تحریک پاکستان کی نادر تصاویر کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش ہمارے طلباء وطالبات کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس میں جدوجہد آزادی کی 1857سے لے کر 1947تک کے عرصے کی نایاب تصاویر موجود ہیں۔ ان تصاویر میں تحریک پاکستان کے مختلف ادوار اور مشاہیر کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔ اِسی طرح آزادی کی تحریک کے اہم واقعات تصاویری شکل میں محفوظ ہیں۔ اس موقع پر نامور دانشور ملک حبیب اللہ بھٹہ،سابق پارلیمنٹیرین سید تابش الوری اور ڈاکٹر شاہد رضوی بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے آرٹس کونسل میں تحریک پاکستان سے متعلق ایک سیمینار میں بھی شرکت کی اور آرٹس کونسل کے احاطے میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک پودا بھی لگایا۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل عابد رضوی نے وائس چانسلر کی خصوصی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

Check Also

چونیاں زیادتی کیسز؛ جیو فینسنگ کا عمل مکمل، تحقیقات میں اہم پیشرفت کا امکان

چونیاں زیادتی کیسز میں تحقیقات کے لئے پولیس نے جیو فینسنگ کا عمل مکمل کرلیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *