Home / News / اقوام متحدہ کامقبوضہ کشمیرمیں کشیدگی پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کامقبوضہ کشمیرمیں کشیدگی پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی اور کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام پر اظہار تشویش کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفین ڈیوجیرک نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں بریفنگ کے دوران کہا کہ سیکریٹری جنرل کئی مرتبہ اپنی پوزیشن واضح کرچکےہیں، اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کا کشمیر کے مسئلے پر موقف اب بھی وہی ہے جوپہلےتھا، سیکریٹری جنرل کاموقف ہے کہ کشمیرسمیت تمام مسائل دوطرفہ بات چیت سے حل ہونےچاہئیں۔

ترجمان نے کہا یواین سیکریٹری جنرل تنازع کےحل کےلیے کردارکی پیش کش بھی کرچکےہیں، پاکستان نے ہمیشہ اس پیش کش کاخیرمقدم کیا لیکن بھارت نے مستردکیا، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں سخت پابندیوں سےآگاہ ہے۔

اسٹیفین ڈیوجیرک نے کہا لائن آف کنٹرول کےدونوں اطراف اقوام متحدہ کامبصرگروپ تعینات ہے، مبصرگروپ نےایل اوسی پرفوجی سرگرمیوں میں اضافےکامشاہدہ کرکےرپورٹ دی ہے، تنازع کےتمام فریقین سےاپیل ہےوہ تحمل کامظاہرہ کریں۔

Check Also

ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوزب سعید کی چنی گوٹھ میں کھلی کچہری

بہاولپور(اخبار اکبر)ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوزب سعیدنے کہاہے کہ بزدار حکومت نے لوگوں کے مسائل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *