Home / News / رحیم یار خان یونیورسٹی میں کلین اینڈ گرین منصوبے کے تحت ٹری پلانٹیشن کا آغاز

رحیم یار خان یونیورسٹی میں کلین اینڈ گرین منصوبے کے تحت ٹری پلانٹیشن کا آغاز

رحیم یارخان(نامہ نگار)خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان میں پاکستان کلین اینڈ گرین منصوبے کے تحت شجرکاری کا آغاز کر دیا گیا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر انجینئر ڈاکٹر اطہر محبوب اور سینئر ڈین آف آل فیکلٹیز ڈاکٹر منیر احمد کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کی فیکلٹی اور انتظامیہ نے شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور خواجہ فریدیونیورسٹی کی انتظامیہ کے اشتراک سے ماحولیاتی آلودگی، موسمیات کی تبدیلیاں اور کوڑا کرکٹ کو ضائع کئے بغیر دوبارہ استعمال میں لانے کے لئے ایک ریسرچ پروگرام جاری ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لئے غیر استعمال شدہ پلاسٹک اور شیشے کے لیے نیلے رنگ کے ڈسٹ بن، کاغذ اور ردی کے لئے سرخ، جبکہ جنک فوڈ کے لئے سبز رنگ کے ڈسٹ بن دئیے گئے ہیں جوکہ تمام اکیڈمک بلاکس اور کیفے ٹیریا کے باہر رکھے گئے ہیں جس سے یونیورسٹی کی ماحولیاتی آلودگی سے نجات اور خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، سینئر ڈین آف آل فیکلٹیز ڈاکٹر منیر احمد اور یونیورسٹی وزٹ کے لئے آنے وا لے معزز مہمانوں نے بھی اس پروگرام کو بہت سراہا۔ اس پروگرام کے پرنسپل انویسٹیگیٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اصغر ہاشمی ہیں۔ اگلے مرحلے میں اس پروگرام کے تحت Garbage کو ریسائیکل کرنے کے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

Check Also

اچھی یادداشت کے لیے پھل اور سبزیاں کھائیں

پھلوں، سبزیوں اور مچھلی پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال نہ صرف انسانی جسم کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *