Home / News / رحیم یار خان: جمعیت علمااسلام کے وفد کی ڈی پی او عمر فاروق سلامت سے ملاقات

رحیم یار خان: جمعیت علمااسلام کے وفد کی ڈی پی او عمر فاروق سلامت سے ملاقات

رحیم یارخان (نامہ نگار ) جمیعت علماء اسلام شروع دن سے ہی فرقہ ورایت کی بیخ کنی اور اتحاد بین المسلمین کی حامی ہے۔ پاک فوج، رینجرز، پولیس اور امن وامان کے ذمہ دار اداروں کی قربانیوں کے معترف ہیں اور ہر امن کوشش کا حصہ ہوں گے۔ ضلع بھر کے مدارس جو جمیعت علماء اسلام سے منسلک ہیں امن کے داعی ہیں اور پولیس کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ ان خیالات جمیعت علماء اسلام کے وفد میں شامل ناظم جمیعت علماء اسلام مفتی سعدالرحمن، نائب امیر جمیعت علماء اسلام مفتی عبدالحمید، ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی نعمان حسن لدھیانوی، جنرل سیکرٹری تحصیل صادق آباد حافظ سعید مصطفی چدھڑ، ڈپٹی اصلاحات شیخ خالد محمود، کارکن عمر مختار، سینئر نائب امیر تحصیل لیاقت پور رانا محمد اشتیاق، ضلعی فنانس سیکرٹری شاہد الیاس، جنرل سیکرٹری تحصیل رحیم یار خان جام شبیر احمد، نائب امیر تحصیل رحیم یارخان قاری ذکریا جالندھری، ڈپٹی سالار تحصیل رحیم یارخان عبیداللہ، ضلعی ترجمان کفایت اللہ درخواستی، سٹی صدر فضیل الرحمن قریشی اور ڈپٹی سالار رحیم یارخان منصور بلوچ نے ڈی پی او عمر سلامت سے ہونے والی میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل چوہدری عباس اختر، پی ایس او تو ڈی پی او عبدالہادی ثاقب اور انچارج سکیورٹی برانچ حسن اقبال بھی موجود تھے۔ وفد نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام ہمارا ایک سیاسی پلیٹ فارم ہے ہمارا مقصد علماء کو سیاسی قوم دھارے میں شامل رکھنا ہے۔ ہمارا فرقہ ورایت سے کوئی واسطہ نہ ہے اور ہم امن کے داعی فرقہ ورایت کی بیخ کنی اور اتحاد بین المسلمین کے حامی ہیں۔ جمیعت علماء اسلام  پاک فوج، رینجرز، پولیس اور امن وامان کے ذمہ دار اداروں کی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر ہم اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ جس پر ڈی پی او عمر سلامت نے وفد کی آمد اور ان کے خیالات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور اس کے آئین اور قانون کی پاسداری ہماری اولین ترجیحی ہے جس کے تحت ہم پہلے دوسروں کے حقوق کا خیال کرتے ہیں اور اس کے بعد اپنے حق لینے کے مجاز ہیں یہ ایک قانونی نقطہ بھی ہے اور اخلاق کی بلندی بھی۔ ملکی سلامتی، امن و امان اور اس کے استحکام کے لیے کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے جو اس بات کا ادراک رکھتا ہے کہ اسی میں ہمارا، ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہے وہ عظیم ہے۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کئے جانے والے خیالات کو اطمنان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس طرح کے خیالات ضلعی امن و امان کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور ہم سب مل ایک پلیٹ فارم پر محرم الحرام اور تمام اہم مواقع پرامن طور پر منعقد کرنے میں کامیاب رہیں گے اور شر پسند، سماج دشمن اور ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔  

Check Also

اچھی یادداشت کے لیے پھل اور سبزیاں کھائیں

پھلوں، سبزیوں اور مچھلی پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال نہ صرف انسانی جسم کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *