Home / News / صادق آباد : تحریک انصاف کے ممبران کی پریس کانفرنس اے ایس پی حفیظ الرحمان بگٹی پر کرپشن کے سنگین الزامات

صادق آباد : تحریک انصاف کے ممبران کی پریس کانفرنس اے ایس پی حفیظ الرحمان بگٹی پر کرپشن کے سنگین الزامات

صادق آباد(نامہ نگار )اے ایس پی صادق آباد کی بزرگ شہریوں کو دفتر سے نکل جانے اور چوک میں الٹا لٹکانے کی دھمکیوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یان ”تبدیلی ہم سے“ٹیم کے ممبران کامعززین علاقہ کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،پریس کانفرنس میں اے ایس پی پر کرپشن کے بھی سنگین الزام لگا دیے۔تفصیل کے مطابق اے ایس پی صادق آباد حفیظ الرحمان بگٹی کی جانب سے گزشتہ سے پیوستہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری سجاد وڑائچ اور پی ٹی آئی کے چار سے پانچ کارکنان کے خلاف تھانہ سٹی میں رپٹ درج کی گئی کہ وہ مذہبی منافرت پھیلارہے ہیں اور فیس بک پر ان کی تضحیک کررہے ہیں جس پر رپٹ کے اندراج اور اے ایس پی صادق آباد حفیظ الرحمان بگٹی کے خلاف صادق آباد پریس کلب کے سامنے درجنوں افراد نے مظاہرہ کیا اور اے ایس پی کے خلاف نعرے بازی کی بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے،عثمان حبیب دھکڑ،ندیم محسن،افضال جٹ اور دیگر نے بتایا کہ ٹبی وگھاور میں مسجد کی تعمیر کے دوران ٹائلز لگانے کا معاملہ طول پکڑا اور اے ایس پی صادق آباد تک پہنچا،جنہوں نے پہلی شنوائی میں اہل علاقہ کی بات سنی دوسرے فریق کی جانب سے خلاف ورزی پربزرگ شہری دوبارہ اے ایس پی آفس پہنچے تو اے ایس پی سرکل پولیس صادق آباد نے نہ صرف ان کی بات سننے سے انکار کیا بلکہ انہیں فوری طور پر دفتر چھوڑنے کا حکم دیا عدم تعمیل کی صورت میں کہاکہ میں آپ کو چوک میں الٹا لٹکا کر جوتے ماروں گا انہوں نے کہاکہ اے ایس پی صادق آباد کا شریف شہریوں کے ساتھ یہ روایہ ناقابل برداشت ہے 70سال سے زائد عمر کے بزرگوں کے ساتھ اے ایس پی کی بدتمیزی کس ویژن کی نشانی ہے اس موقع پر سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف وقاص اعظم بسرا نے اے ایس پی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہاکہ اے ایس پی صادق آباد کی تعیناتی کے بعد کرائم بڑھ چکے ہیں کچہ کے لوگ دندانتے پھر رہے ہیں موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتیں عام ہیں جب کہ اے ایس پی صادق آباد ڈاکوؤں کو پولیس موبائل میں آموں کی پیٹیاں بھجوا رہے ہیں،نان کسٹم پیڈ پکڑی جانیوالی گاڑیاں اے ایس پی موصوف کے آبائی گھر ڈیرہ بگٹی پہنچائی جارہی ہیں جب تھانہ میں رشوت کا بازار گرم ہے اے ایس پی دفتر کے ملازم نے دو لاکھ روپے لے کر ایک پکڑی گئی گاڑی ریلیز کی انہوں نے سوال کیا کہ ان سب کرداروں کو تو معافی ہے جب کہ شریف شہریوں کا لٹکانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جو کہ کسی صورت ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے وزیرا عظم پاکستان،وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اے ایس پی صادق آباد کو فوری طور پر تبدیل کیاجائے۔

Check Also

چونیاں زیادتی کیسز؛ جیو فینسنگ کا عمل مکمل، تحقیقات میں اہم پیشرفت کا امکان

چونیاں زیادتی کیسز میں تحقیقات کے لئے پولیس نے جیو فینسنگ کا عمل مکمل کرلیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *