Home / News / صادق آباد: جنوبی پنجاب کا پہلا ویل چئیر کرکٹ میچ گھوٹکی نے رحیم یار خان کو شکست دے دی

صادق آباد: جنوبی پنجاب کا پہلا ویل چئیر کرکٹ میچ گھوٹکی نے رحیم یار خان کو شکست دے دی

صادق آباد(نامہ نگار)جنوبی پنجاب کے پہلے وہیل چیئر کرکٹ میچ گھوٹکی کی ٹیم نے با آسانی رحیم یارخان کی ٹیم کو ہرا کر میچ جیت لیا تفصیل کے مطابق صادق آباد مدرستہ البنات کے گراوَنڈ میں ضلع گھوٹکی اور ضلع رحیم یارخان کی وہیل چیئرکرکٹ ٹیموں کے درمیان دس دس اوورز کا میچ کھیلا گیا ۔ جس میں رحیم یارخان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10اورز میں 94رنزبنائے جس کو بعدازاں گھوٹکی کی ٹیم نے با آسانی بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے سات اورز میں سکور کو پورا کر کے میچ کو جیت لیا گھوٹکی ٹیم کی قیادت پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے وائس کیپٹن ساجد علی عباسی کررہے تھے ۔ میچ مدرستہ البنات اور پریس کلب صادق آباد کے تعاون سے منعقد کیا گیا میچ کا افتتاح سابق صوبائی وزیر مال چوہدری شوکت داوَد نے کیا چوہدری شوکت داوَد نے ٹاس کروایا اور میچ کا باقاعدہ آغاز کروایا چوہدری ارشد تاج اور چوہدری زبیر افضل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی صادق آباد میاں فرہاد علی ،صدر آٹو یونین محمود احمد چوہدری کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے گراوَنڈ میں موجود رہے جب کہ میچ کے بعد معروف سیاسی رہنما چوہدری ندیم عباس چیمہ ،سابق وائس چیئرمین میاں محمد اسلم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر چوہدری ندیم عباس چیمہ ،چوہدری شوکت داوَد ،میاں محمد اسلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپیشل پرسن معاشرے کا حصہ ہے وہیل چیئر کرکٹ میچ کا انعقاد نیک شگون ہے اور یہ پیغام دیتا ہے کہ جن انسانوں میں اللہ کی طرف سے جسمانی کمزوری یا معذوری ہوتی ہے وہ بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اگر ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے تو یہ بھی کارآمد شہری بن سکتے ہیں ۔

Check Also

چونیاں زیادتی کیسز؛ جیو فینسنگ کا عمل مکمل، تحقیقات میں اہم پیشرفت کا امکان

چونیاں زیادتی کیسز میں تحقیقات کے لئے پولیس نے جیو فینسنگ کا عمل مکمل کرلیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *