Home / News / ملک میں مارشل لا لگا تو پی پی ماضی والا کردار ادا کرے گی، بلاول

ملک میں مارشل لا لگا تو پی پی ماضی والا کردار ادا کرے گی، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں اگر مارشل لا لگا تو پیپلز پارٹی ماضی والا کردار ادا کرے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جناح اسپتال کا دورہ کیا جہاں اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بریفنگ دی۔ ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور سیکریٹری صحت سعید اعوان بھی ہمراہ موجود تھے۔

جناح اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وقت نکال کر جناح اسپتال آیا ہوں، تمام سہولتوں کا جائزہ لیا ہے، ہمیں مل کر عوام کے مسائل حل کرنے ہیں، کراچی کا اسپتال ایک ایسی سروس مفت دے رہا جو دنیا میں نہیں ملتی ہے جس پر مجھے فخر ہے، سندھ حکومت اور پیشنٹ ویلفیئر نے کام کیا ہے، سائبر نائف کی واحد دنیا میں تین سو مشینیں ہیں اور ہم مفت علاج کر رہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل پارلیمان سے حل کرنا چاہتے ہیں، ہم منتخب لوگ ایکسٹریم اسٹیپ لینے پر مجبور ہیں، یہ کرکٹ کا میچ نہیں ہے بلکہ وزیر اعظم پر فرض ہے کہ عوام میں اتحاد پیدا کریں، سیاسی انا کی وجہ سے پارلیمان کو غیر سیاسی بنایا جارہا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ذمہ دار کردار ادا کیا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کواحتجاج پر مجبور کیا ہے، اس وقت ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، ڈاکٹر تاجر سب تنگ آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کا آزادی مارچ کا پروگرام ہے جب کہ پی پی کا کراچی سے کشمیر تک کا تحریک کا پروگرام ہے، عمران خان اپنا ٹائم پورا نہیں کرسکتے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر آمر کا مقابلہ کیا، اگر مارشل لا لگا تو پی پی ماضی والا کردار ادا کرے گی، جمہوریت واحد طریقہ ہے جس میں عوام کا اسٹیک ہوتا ہے۔

Check Also

ذیابیطس کی شکار خواتین کے لیے صحت بخش غذائیں

دنیا میں ذیابیطس کا مرض عام ہوچکا ہے اور بالخصوص خواتین میں یہ کئی امراض …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *