Home / News / ماہرہ خان اورفہد مصطفیٰ ایک ساتھ فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ میں

ماہرہ خان اورفہد مصطفیٰ ایک ساتھ فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ میں

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان فلم ’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ میں فہد مصطفیٰ کی ہیروئن بنیں گی۔

ماہرہ خان کا شمارپاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جب کہ فہد مصطفیٰ کوبھی پاکستان کا سلمان خان کہا جاتا ہے جن کی آج تک کوئی فلم باکس آفس پرناکام نہیں ہوئی۔ لیکن یہ دونوں سپراسٹارز آج تک کسی فلم میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے تاہم اب ماہرہ اور فہد کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ یہ دونوں اداکار ہدایت کار نبیل قریشی کی فلم’’قائد اعظم زندہ باد‘‘میں مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گے۔

ہدایت کار نبیل قریشی  نے یہ خبر سوشل میڈیا پرشیئر کرتے ہوئے کہا فہد مصطفیٰ اورماہرہ خان بولو ہاں کہ نا؟ جس کے جواب میں ماہرہ خان نے جوابی ٹوئٹ میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، جی ہاں۔

ایکشن کامیڈی فلم ’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی، جس میں فہد مصطفیٰ پولیس انسپیکٹر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ بطور اداکار فہد مصطفیٰ کی بے حد عزت کرتی ہیں۔ انہوں نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا لیکن وہ  فہدکے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

Check Also

میڈیا کی ایک بڑی شخصیت نے 13 سال قبل جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، فلم ساز جامی

عروف فلم ساز جامی نے میڈیا کی ایک بڑی اور طاقتور شخص کی جانب سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *