Home / News / ضلع رحیم یار خان کو کلین اینڈ گرین بنائیں گے، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

ضلع رحیم یار خان کو کلین اینڈ گرین بنائیں گے، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

رحیم یار خان(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ضلع کو حسین، صاف اور سرسبز و شاداب بنائیں گے۔ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کی کامیابی کے لئے ضلعی و تحصیل محکموں کے افسران سمیت پرائیویٹ سیکٹرز، کاروباری شخصیات اور شہریوں کو بھی اس قومی مہم کا حصہ بنایا جائے تاکہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس مہم کا حصہ بن کر اپنے ضلع کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم میں اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشن نے کہا کہ یونیورسٹیز، کالج اور سکولوں کے طلباء و طالبات آگے بڑھیں اور ماحولیاتی تبدیلیوں، آلودگی کی روک تھام میں انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں۔انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان نوجوانوں کو کلین اینڈ گرین پاکستان موبائل ایپ پر رجسٹرڈ ہونے میں مکمل معاونت و آگہی فراہم کریں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران اور دیگر ضلعی وتحصیل اداروں کے افسران نے شجرکاری کے حوالہ سے اپنا پلان تین یوم میں ڈپٹی کمشنر آفس جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران ضلع بھر میں موجود اپنے اداروں میں دستیاب جگہوں، پودوں کی اقسام و تعداد اورنگہداشت کے لئے ذمہ داران کا تعین کرکے جمع کرائیں گے جبکہ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی ڈٰیمانڈ کے مطابق پودں اور تکنیکی مدد کی فراہممی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے صاف وسرسبز مقابلوں میں ضلع کو پہلی پوزیشن پر لانا ہے لہذا تمام محکموں کے افسران عملی اقدامات کرتے ہوئے ضلع کو صاف و شفاف، سرسبز و شاداب اور تجاوزات سے پاک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ میونسپل ٹاؤن کمیٹیز کے مابین مقابلہ میں جج کے فرائض میں خود جبکہ کارپوریشن سطح پر ڈویژنل کمشنر جج کے فرائض سر انجام دیں گے۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں کاروباری تنظیموں، چیمبر آف کامرس کے ممبران سمیت تمام کاتب فکر کو شامل کریں اور بڑے انڈسٹریل یونٹس و نجی اداروں کو مختلف جگہوں کی نشاندہی کرکے انہیں صاف و سرسبز بنانے کا ٹاسک تفویض کریں۔انہوں نے کہا کہ شہروں کے درمیان میں سے گزرنے والی نہروں کو خوبصورت بنایا جائے اور کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے دوران بھر پور آگہی مہم چلاتے ہوئے شجر کاری و صفائی کیلئے منتخب جگہوں کی پہلے اور بعد کی بہترین تصاویر و ویڈیو بنوائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، اسسٹنٹ کمشنرز عامر افتخار، ملک فاروق احمد، ارشد وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سعدیہ رشید،فوکل پرسن جام محمد نعیم، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سمیت ایجوکیشن، ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ اور میونسپل اداروں کے افسران موجو دتھے۔

Check Also

رحیم یار خان:خواجہ فرید یو نیورسٹی میں کشمیر سیمینار اور واک

خواجہ فرید یو نیورسٹی میں کشمیر سیمینار اور واک کشمیر ہماری شہِ رگ ہے جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *