Home / News / صادق آباد: 5کروڑ کی سکمیں بارش کا پہلا قطرہ ہیں،چودھری سجاد وڑائچ

صادق آباد: 5کروڑ کی سکمیں بارش کا پہلا قطرہ ہیں،چودھری سجاد وڑائچ

صاد ق آباد( نامہ نگار)صادق آباد کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے پہلے مرحلے میں 5کروڑ کے فنڈز منظور ہوئے ہیں،عوام کی بے لوث خدمت میرا فرض ہے اپنے ووٹرز کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑ سکتا،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور جہانگیر خان ترین نے ہمیشہ اہالیان صادق آبادکے مسائل بغور سنے اور ان کے حل کے لئے جو اقدامات اٹھائے وہ لائق تعریف ہیں صادق آباد کے ایم این اے اور ایم پی اے تحریک انصاف کے نا ہونا ایک بڑا نقصان ہے جس کی وجہ سے ہمیں ہمارا حصہ نہیں مل رہا۔نمائندگی نہ ہونے کے سبب دشواری تھی مگر اب میری درخواست پر جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان کو شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا حکومت پنجاب کے بجٹ سے پہلے مرحلے میں تقریبا 5کروڑ کی سکمیں بارش کا پہلا قطرہ ہیں جب کہ تحصیل بھر میں 15سے زائد مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کئے جائیں گے مارکیٹ کمیٹی کو بھی اسی ماہ مکمل کر لیا جائیگا سبزی منڈی میں نئے شیڈز تعمیر ہونگے جب کہ کچہ شاہی روڈ بھی اگلے مالی سال میں بنائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی پی حلقہ 267 چوہدری سجاد وڑائچ نے پریس کلب صادق آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راؤ عطاالرحمان،وقاص اعظم بسرا،چوہدری افضال جٹ،سردار ارشد مجید کلواڑ،ہارون شبیر،رانا عالم شیر،ذیشان،عمران وڑائچ ودیگر بھی موجود تھے صدر پریس کلب شکیل احمد جتالہ نے پریس کلب آمد پر تحریک انصاف کی شخصیات کو خوش آمدید کہااور یقین دلایا کہ پریس کلب کے تمام ممبران بلا امتیاز رپورٹنگ کرنے اور ادارہ میں آنے والی شخصیات کے موقف کو بلا امتیاز عوام کے سامنے پیش کرنے کے لئے کمر بستہ ہیں جس پر چوہدری سجاد احمد وڑائچ نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا مختلف صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب ٹینڈرز منسوخ ہو ئے تھے تو انہیں ذاتی طور پر دکھ ہوا تھا جس پر انہوں نے وزیرا علی پنجاب اور جہانگیر ترین کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے کمال شفقت کی انہوں نے مزید کہاکہ ماضی میں ایم این اے نے جو واٹر سپلائی سکیم شروع کروائی تھی اس کو پایہ تکمیل پہچانے کے لئے ہم نے دن رات ایک کیا اور اس کو کامیابی سے عوام کی سہولیات کے پیش نظر مکمل کروایا،صادق آبا دکے جن ووٹرز نے مجھے ووٹ دیئے اور جنہوں نے نہیں دیئے سب کی خدمت کرنا میرا فرض ہے اور ہم بلا امتیاز تمام علاقوں میں کام کروانے کا عزم رکھتے ہیں سبزی منڈی صادق آباد کو ماڈل منڈی بنایا جائے گا جن کے شیڈز کے لئے فنڈز منظور ہو چکے ہیں۔تحصیل بھر میں 15سے زائد مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کئے جائیں گے مارکیٹ کمیٹی کو بھی اسی ماہ مکمل کر لیا جائیگا سبزی منڈی میں نئے شیڈز تعمیر ہونگے جب کہ کچہ شاہی روڈ بھی اگلے مالی سال میں بنائی جائے گی۔

Check Also

رحیم یار خان:خواجہ فرید یو نیورسٹی میں کشمیر سیمینار اور واک

خواجہ فرید یو نیورسٹی میں کشمیر سیمینار اور واک کشمیر ہماری شہِ رگ ہے جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *