Home / News / پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کرنے والے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون ایل او سی کے ساتھ سانک سیکٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا ہوا پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

بھارتی ڈرون نے پاکستانی سرحد میں چھ سو میٹر اندر تک پرواز کی اور اسے پاکستانی علاقے کی نگرانی کیلئے بھیجا گیا تھا، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے یہ اقدامات 2003 کےجنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے اور بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار اس نوعیت کی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں۔

Check Also

اسکائپ اور زوم کے مقابلے میں فیس بک کا فیچر اب سب کیلئے دستیاب

فیس بک میسنجر پر اب 50 افراد کی ویڈیو چیٹ کا فیچر اب دنیا بھر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *