Home / News / سندھ بھر میں مسلسل دوسرے ہفتے نماز جمعہ کے اوقات میں کرفیو کا سما

سندھ بھر میں مسلسل دوسرے ہفتے نماز جمعہ کے اوقات میں کرفیو کا سما

سندھ بھر میں مسلسل دوسرے جمعے بھی لاک ڈاؤن پر شدید سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں مسلسل دوسرے جمعے کو بھی لاک ڈاؤن کے دوران پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ دوپہر بارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند ہیں جبکہ عوامی نقل وحرکت مکمل محدود کردی گئی ہے۔
صوبے بھر میں تمام مذہبی اجتماعات پرپابندی ہے، مساجد میں پیش امام، موذن اور انتظامیہ کے 3 سے 5 افراد کو باجماعت نماز اجازت ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، ادویات، خوراک و دیگر لازمی اشیا کی صنعتیں، ڈسٹری بیوٹرز، ڈاکٹرز، نیم طبی عملہ، بجلی پانی اور گیس کی فراہمی پر مامور اداروں کے عملے پر پابندی کا اطلاق نہیں۔ اس کے علاوہ سیلولر فون سروس کمپنیز کا ضروری عملہ اور کال سینٹر ایجنٹس پابندی سے مستشنی ہیں

Check Also

اسکائپ اور زوم کے مقابلے میں فیس بک کا فیچر اب سب کیلئے دستیاب

فیس بک میسنجر پر اب 50 افراد کی ویڈیو چیٹ کا فیچر اب دنیا بھر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *