Home / News / کراچی میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا پہلا روز، پارہ41 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا پہلا روز، پارہ41 ڈگری تک جانے کا امکان

شہرقائد میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا آج پہلا روز ہے جب کہ پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں تاہم جنوب مغربی کے بجائے شمال مغربی ہوائیں چلنے لگیں۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جب کہ دن بھر موسم گرم اور خُشک رہے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 5 مئی سے 8 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین دنوں کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سے 42 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ جب کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہیں گی۔

Check Also

اسکائپ اور زوم کے مقابلے میں فیس بک کا فیچر اب سب کیلئے دستیاب

فیس بک میسنجر پر اب 50 افراد کی ویڈیو چیٹ کا فیچر اب دنیا بھر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *