National NewsSouth Punjab News

جنرل اسمبلی کا افتتاحی اجلاس،وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں سیشن کے اعلیٰ سطح کے مکالمے کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی میزبانی میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں دنیا کے مختلف ریاستوں اور حکومتوں کے سربراہان نے شرکت کی۔استقبالیے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن سے ملاقات کی۔تقریب کے دوران وزیراعظم نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے غیررسمی ملاقات کی اور اس موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں۔
بعد ازاں وزیراعظم نے جمہوریہ آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نیہمر سے بھی ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

واپس اوپر کے بٹن پر