Breaking News

سیلاب زدگان کےلیے ماڈل ویلیج قائم کئے جائیں گے:کمشنر ڈیرہ

ڈیرہ غازی خان : وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر سیلاب زدگان کی آبادکاری کا آغاز کردیا گیا۔فلاحی تنظیموں کے تعاون سے متاثرہ جگہوں پر ماڈل ویلیج قائم کئے جائیں گے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر عارف رحیم اور لاہور کی فلاحی تنظیموں کے نمائندہ وفد کے ہمراہ ایک ماہ تک سیلابی پانی میں محصور تباہ حال بستیوں کا دورہ کیا۔حاجی پور کے نزدیک موضع کاں کی بستیوں سنجر خان اور دیگر کا پیدل تفصیلی جائزہ لیا۔سیلاب زدگان سے ملاقات کرتے ہوئے معلومات حاصل کیں۔ کمشنر ڈی جی خان نے نقصانات کے ازالہ کےلئے سروے کرنے والی ٹیموں سے بھی ملاقات کی۔کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع میں سرکاری رقبہ پر بھی ماڈل ویلیج بنانے کی تجویز پر کام کیا جارہا ہے۔دونوں اضلاع کے سیلاب زدہ چھ علاقوں میں سرکاری رقبوں کی نشاندہی کےلئے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلع راجن پور میں سروے جلد مکمل کرایا جائے گا۔شہری اپنے گھروں کے نزدیک رہیں تاکہ تصویری اور دیگر ریکارڈ مرتب کیا جاسکے۔کمشنر نے پارکو آفس فاضل پور میں بھی فلاحی تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔انہوں نے راجن پور کا بھی دورہ کیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر افسربھی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

واپس اوپر کے بٹن پر